کراچی اورکوئٹہ میں سوئی گیس کمپنی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

gas employee

gas employee

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی اور کوئٹہ میں سوئی گیس کمپنی کے عارضی ملازمین نے مستقل نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے عارضی ملازمین نے کمپنی دفاتر کے سامنے احتجاج کیا، جس میں سندھ بھر سے ملازمین شریک ہوئے۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ حکومتی اعلان کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کمپنی میں کئی سال سے کام کرنے والے تین ہزار سے زائد ملازمین کو مستقل کیا جائے اور مراعات فراہم کی جائیں، انتظامیہ نے مطالبات کی منظوری کیلئے جمعہ تک مہلت مانگی ہے۔ بلوچستان میں بھی سوئی سدرن گیس کمپنی کے عارضی ملازمین نے ملازمتیں مستقل کرنے کیلئے احتجاج شروع کردیا۔

کوئٹہ میں عارضی ملازمین نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے باہر دھرنا دیا۔ مظاہرین نیسوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م سے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر مستقل کیا جائے۔ انہوں نے ملازمتیں مستقل کئے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔