صدر آصف علی زرداری فرانس کے دو روزہ دورے پر فرانس کے دارلحکومت پیرس پہنچ گئے

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

پیرس(زاہد مصطفی اعوان )صدر آصف علی زرداری فرانس کے دو روزہ دورے پر فرانس کے دارلحکومت پیرس پہنچ گئے ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ میں وفاقی وزیر تعلیم شیخ وقاص اکرم بھی ساتھ ہیں ۔شیخ وقاص اکرگزشتہ کئی ماہ سے یونیسکو میں جاری اجلاسوں میں مسلسل شرکت کر رہے ہیں۔آج یونیسکو میں ہونے والے خصوصی اجلاس کو ملالہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اور تعلیم ہر غریب کے لئے کے موضوع پر گفتگو کی جائے گی۔

فرانس پاکستان کا دوست ملک ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ مشکل وقت میں بھر پور ساتھ دیا ہے۔اس وقت بھی پاکستان کے فرانس کے دفاعی معائدے جاری ہیں۔

عالمی مبصرین صدر آصف علی زرداری کے دورہ فرانس کو خاصی اہمیت دے رہے ہیں۔صدرآصف علی زرداری فرانس کے صدر فرانسوا ہالینڈ سے الیزے پیلس میں ملاقات کریں گے۔