صدر زرداری سے چوہدری برادران، اسفند یار ولی کی ملاقات

zardari

zardari

صدر مملکت آصف علی زرداری سے اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے ایوان صدرمیں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ صدرمملکت سے مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت اور پرویز الہی نے ایوان صدرمیں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں صدرزرداری سے اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی اورمنیراورکزئی نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پراتحادی جماعتوں سے متعلق معاملات اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔