صدر زرداری کا بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر خون کا عطیہ

zardari

zardari

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے 59 ویں سالگرہ کے موقع پر خون کا عطیہ دیا۔

ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق صدر زرداری بے نظیر بھٹو شہید کی ہر سال سالگرہ کے موقع پر خون کا عطیہ دیتے ہیں جو ہسپتال میں جمع کروایا جاتا ہے اور یہ عطیہ انہوں نے ایوان صدر میں دیا جہاں بڑی تعداد میں دیگر شخصیات نے بھی بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر خون کے عطیات دیئے۔