صدر نے توانائی بحران پر اہم اجلاس طلب کر لیا

 Zardari

Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک)صدرآصف علی زرداری نے ملک بھر میں توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران اور سحر وافطار میں لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ ملک بھرمیں بجلی بحران نے پھرسر اٹھا لیا۔ سحروافطارمیں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھرکر دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے ملک بھر میں توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران اور سحر وافطار میں لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وزیر اعظم اور وزرا سمیت سیکرٹریز کو بھی شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ اورلال پیرمیں آندھی اور طوفان کیباعث بڑی ٹرانسمیشن لائن کے سترہ پول گرگئے جس کی وجہ سے ڈھائی ہزارمیگاواٹ بجلی کی کمی پیدا ہوئی ساٹ قمرزمان کائرہ قمرزمان کائرہ کاکہنا تھا کہ حکومت کوعوام کی پریشانی کااحساس ہے اوربجلی بحران کے حل کیلیے کام شروع کر دیا گیا ہے اورآج بجلی بحران میں کمی واقع ہوجائے گی ۔ملک میں بجلی کا شدید بحران جاری ہے جبکہ شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ کی سطح پر برقرار ہے۔

این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق چشمہ ایٹمی پاور پلانٹ یونٹ ون نے کام شروع کر دیا، جس سے 332 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی جبکہ چشمہ پاور پلانٹ ٹو آپریشنل ہونیسے سے مزید 318 میگاواٹ حاصل ہوں گے۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق ٹاور پر کام شروع کردیا گیا ہے جس کے کام مکمل ہونے پر 370 میگاواٹ بجلی سسٹم میں مزید شامل ہوجائے گی۔