صفائی نصف ایمان ہے جبکہ عوام کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے ، محمد سمیع خان

کراچی (محمد عامر) ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کہا صفائی نصف ایمان ہے جبکہ عوام کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے اگر صفائی کا نظام بہتر ہو تو معیاری صحت مند ماحول اور علاقے خوبصورت دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے علاقے کی خوبصورتی اور ماحول کو صحت مند پاکیزہ رکھنے کے لئے اپنے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ گلیاں محلے اپنے گھر کی مانند ہیں اور گھر کی صفائی و پاکیزگی خود مکین کے مذہب ، تعلیم یافتہ اور باشعور ہونے کی نمائندگی کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفائی ستھرائی کے کام کے معائنے کے موقع پر کیا صفائی ستھرائی ہیوی مشینری اور افرادی قوت کے ذریعے ،اندرونی گلیوں ، اسکولوں ، میدانوں ، سے کچراوملبہ کو اٹھا کر گاربیچ ٹرانسفر اسٹیشن منتقل کیا گیا بعدازاں کچرا اٹھانے والی جگہوں پر جراثیم کش اسپرے اور چونے کاچھڑکائو کیا گیا ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے مزید کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ بلا کسی امتیاز و تفریق لوگوں کے مسائل حل کرنے میں شب روز مصروف عمل ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں کورنگی کی تمام یونین کونسلوں میں صفائی مہم کا کام بدستور جاری ہے۔

اس صفائی مہم میں تمام دستیاب وسائل برئو ے کار لایا جا رہا ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن آفیسر انفرا طارق مغل ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی اور ٹاؤن کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

Karachi M Sami Khan

Karachi M Sami Khan