پر امن انقلاب صرف ووٹ کے ذریعے ہی آسکتا ہے۔روشن پاکستان پارٹی

کراچی : روشن پاکستان پارٹی (محب وطن ) کے قائد امیر پٹی نے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر بم حملے کے نتیجے میں درجنوں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعہ پر اظہار افسوس اورکوئٹہ وسوات بم دھماکوں میں ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے وطن عزیز بدترین دہشت گردی سے دوچار ہے دھماکے و ہلاکتیں روز کا معمول بن چکی ہیں اور حالات میں دوجماعتی نظام سے چھٹکارے کے ساتھ مفاد پرست و ملک دشمن روایتی سیاستدانوں سے نجات بھی ضروری ہوچکی ہے مگر پر امن انقلاب ووٹ کے ذریعے ہی لایا جاسکتا ہے اور لانگ مارچ دیگر طریقوں سے انقلاب کی کوشش ا سے خونی بنا سکتی ہے۔

لانگ مارچ کی وجوہات اور لانگ مارچ میں اٹھائے جانے والے مطالبات پر عملدرآمد کی ضرورت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا مگر لانگ مارچ کا طریقہ کار ایسے حالات میں درست قرار نہیں دیا جا سکتا جب ملک بدترین دہشت گردی سے دوچار ہے۔ لانگ مارچ کے سیاسی ثمرات اور مضمرات خواہ جو بھی ہوں ہم دعا گو ہیں کہ اللہ لانگ مارچ کوخیروعافیت سے اس منطقی انجام تک پہنچائے جو ملک و قوم کے مفاد میں ہو اور پاکستان و عوام پاکستان کو اپنی امان میں رکھتے ہوئے امن وسلامتی کو قائم و دائم رکھے۔