طاہر القادری کے ایجنڈے کی بھر پور حمایت ‘حکومت کی جانب سے مذاکرات کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں:سید ذوالفقار

ڈنگہ(جی پی آئی)ڈاکٹر طاہر القادری کے ایجنڈے کی بھر پور حمایت اور حکومت کی جانب سے ان کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز روحانی شخصیت آغا سید ذوالفقار الحسینی سجادہ نشین دربار عالیہ باغ نور بنی شریف نے ڈنگہ میڈیا کونسل کے دفتر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری غریبوں کی آواز بن چکے ہیں آج پورا ملک دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ کی زد میں ہیں کوئٹہ سے لیکر پشاور تک اور کراچی سے لیکر مظفر آباد تک پورا ملک جل رہا ہے لیکن حکمرانوںکا انداز گفتگو انتہائی حد تک شرمناک ہے وہ اسلام دشمنی پر اتر آئے ہیں۔

جید عالم دین کا مذاق اڑانا اور ان کو عیسائیت سے تشبیہ دینا ،اسلام کی مقدس دستار ٹوپی کا مذاق اڑانا ،جبکہ حکمرانو کو خود سورت اخلاص تک نہ آتی ہو ایسے حکمرانواںکو حکمرانی زیب نہیں دیتی ،انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے لاکھوں شرکاء حکومت کو نظر نہیں آرہے حکومت بے حس ہو چکی ہے وفاقی وزراء اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں ،حکومی غنڈوں اور بدمعاشوں کو چاہئے کہ وہ غریبوں ،بچوں او مظلوم عورتوں کی آواز سنے۔

ہم ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہیں ہم عاشقان رسولۖ پاکستان اور اسلام کی سربلندی کے لیے جان کے نذرانے دینے سے بھی گریز نہیں کرینگے ،علامہ طاہر القادری سے کچھ اختلاف ہو سکتے ہیں مگر اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم چوکھٹ مدینہ سے وابستہ غلاموں سے قطع تعلق کرلیں ،غریبوں ،یتیموں ،بیوائوں کے حقوق کی پامالی اس حکومت کا کارنامہ ہے سانحہ کوئٹہ اور اب اسلام آباد کی سڑکوں پر مظلوم اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں ،بچوں ،بچیوں ،مائوں ،بہنوں ،بوڑھوں او رشیرخوار بچوں کا کھلے آسمان تلے شدید سردی میں رات گذارنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے لیکن حکمران چاہتے ہیں کہ لوگ سڑکوں پر ہی مریں وہ اپنے محلوں میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں وہ صرف جمہوریت کا راگ الاپتے ہیں عملاً فیصلے آمروں کی طرح کرتے ہیںاس موقع پرتحریک منہاج القرآن ڈنگہ زون کے نائب ناظم حکیم عبدالجبار بھی موجود تھے ،جبکہ صحافیوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔