عالمی دباؤ مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچا سکتا ہے، ایران کا انتباہ

Saeed Jalili

Saeed Jalili

ایران : (جیو ڈیسک) ایران نے مغربی طاقتوں پر واضح کیا ہے کہ اگر اس پر زیادہ دباؤ ڈالا گیا تو یہ مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ایران پر بڑھتا ہوا عالمی دباؤ اس کے جوہری پروگرام پر بغداد میں ہونے والے مذاکراتی عمل کو سبوتاز کرسکتا ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ سعید جلیلی نے فرانس کے سابق وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام توانائی کے حصول کے لئے ہے اس کا کوئی منفی منصوبہ نہیں۔

ایران کے جوہری پروگرام پر تئیس مئی کو بغداد میں مذاکرات ہورہے ہیں جس میں امریکا، روس، چین، فرانس، برطانیہ اورجرمنی شریک ہوں گے۔ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ کا کہنا تھاکہ مغربی حکام غیر تعمیری تبصروں سے گریز کریں تا کہ مذاکراتی عمل میں کوئی پیش رفت ہو سکے۔