ایری زونا کے جنگلات کی آگ پچیس سو ایکڑ تک پھیل گئی

arizona fires

arizona fires

ایری زونا: (جیو ڈیسک) امریکی ریاست ایری زونا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پچیس سو ایکڑ پر پھیل گئی۔ ٹورنٹو کے نیشنل فارسٹ پارک میں یہ آگ ہفتے کو لگی تھی۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت اس قدر ہے اس کا دھواں تیس میل دور سے دیکھا جا سکتا ہے ۔آگ کو بجھانے کیلئے طیاروں کے ذریعے کیمیکل کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے مگر اس کے باوجود ابھی تک آ گ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے علاقے میں کسی گھر کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔