عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

Price Of Gold

Price Of Gold

سندھ (جیوڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت عالمی مارکیٹمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں بھی سونا مزید سستا ہوگیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت دو سو پچاس روپے کی کمی سے تریسٹھ ہزار ایک سو روپے اور دس گرام کی قیمت دو سو پندرہ روپے کی کمی سے چوون ہزار پچاسی روپے رہ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بارہ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔ چاندی کی قیمت بیس روپے کمی سے ایک ہزار ایک سو پچاس روپے فی تولہ ہوگئی۔