عالمی معاشی شرح نمو میں کمی متوقع، آئی ایم ایف

IMF

IMF

انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کے مطابق رواں سال عالمی معیشت توقع سے کم ترقی کرئے گی۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ ورلڈ اکنامک آوٹ لک کے مطابق سال دو ہزار بارہ کی آخری سہ ماہی میں آنے والی معاشی بہتری سال دوہزار تیرہ میں جاری نہیں رہے پائے گی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال عالمی معاشی ترقی صفر اعشاریہ ایک فی صد کمی کے بعد تین اعشاریہ نو فی صد رہے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال یورو زون کی معاشی ترقی بڑھنے کے بجائے صفر اعشاریہ دو فیصد سے کم ہو گی۔

امریکہ اور برطانیہ کی معاشی ترقی بلترتیب ایک اعشاریہ چار اور ایک فی صد رہے گی۔ تیزی سی ترقی کرتے ہوئے ممالک کی معاشی شرح نمو سات اعشاریہ ایک فی صد رہے گی۔