عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر پریس کلب کھاریاں میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

کھاریاں : عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر پریس کلب کھاریاں میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر صدر پریس کلب نصر اللہ چوہدری ، جنرل سیکرٹری زمان احسن ، نائب صدر سید تنویر نقوی ، جبار ساگر ، اشفاق شاہین ، ندیم گیلانی ، شاہد خان ، مرزا اعجاز ، امجد حسین امجد ، حکیم غلام شبر ، لیاقت علی قادری ، مرید جعفری اور دیگر صحافی بھی موجود تھے ، شرکاء نے اظہار خیال بھی کیا ، مشترکہ طور پر کہا گیا کہ صحافت معاشرے کا چوتھا ستون ہوتا ہے ، معاشرے کی ترقی آزادی صحافت سے مشروط ہے ، صحافیوں کو آئین کے مطابق اداروں میں معلومات تک رسائی دی جائے تا کہ عوام تک معلومات پہنچائی جا سکیں ۔