کھاریاں کچہری میں پیش پر آیا ہوا ، 35 سالہ نوجوان قتل 2 افراد زخمی

کھاریاں : کھاریاں کچہری میں پیش پر آیا ہوا ، 35سالہ نوجوان قتل 2افراد زخمی ان میں ایک حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، زخمی ہونے والے بھی پیشی پر آئے ہوئے تھے ، تھانہ صدر کھاریاں نے مقتول کی ہمشیرہ کی رپورٹ پر 5نامزد اور 3نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، جبکہ نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ، تفصیل کے مطابق وارث خاں ولد غلام علی ساکن کلیاں سکنہ موجیانوالہ اور ریاض احمد ولد ریاض احمد ولد حاجی نیاز علی ساکن جوڑا کے ہمراہ سول جج عثمان سرور کی عدالت کے باہر محو گفتگو تھے ، کہ اپنی اثناء میں وقار مسلح کلاشنکوف ، بشارت مسلح 30بور پسٹل پسران قاسم علی سکنائے کلیاں آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وارث خاں موقع پر جاں بحق ہو گیا اور ساتھ کھڑے باز خاں ولد نواب خاں ساکن گلیانہ اور محمد کاشف ولد محمد نواز ساکن گوجرانوالہ زخمی ہو گئے ، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے احاطہ کچہری سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، قتل آصف ولد قاسم ، عدنان ، خالد ولد غلام حسین ساکنائے کلیاں کی ایماء پر کیا گیا ، وجہ عناد دشمنی قتل بنائی جاتی ہے ، تھانہ کھاریاں صدائے مقتول کی ہمشیرہ زیوار زوجہ محمد افضال ساکن پنجن شیرہ شاہ کی رپورٹ پر مقدمہ نمبر 128/12زیر دفعہ 302/109، 148/149ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔