عامر خان اور اکشے کمار میں فلموں کی جنگ جھڑ گئی

Akshay Aamir Khan

Akshay Aamir Khan

بالی ووڈ (جیوڈیسک) عامر خان اور اکشے کمار کے درمیان بھی چھڑ گئی فلموں کی جنگ،عامر خان کو چاہیے دوسرا ہفتہ بھی اپنی فلم کے لئے خالی، اکشے کمار کہتے ہیں سنیما پر نہیں صرف عامر کی راجد ھانی۔

دوہزار بارہ کا ہورہا ہے اختتام۔کون بنے گا فلمی دنیا کا فاتح۔۔سلور اسکرین کی جنگ کئی اداکاروں کے درمیان چھڑ گئی ہے۔ شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے بعد اب عامر خان اور اکشے کمار میں بج گیا ہے طبل جنگ۔۔تین سال بعد عامر خان کی ہوئی ہے واپسی۔۔فلم تلاش ہوئی ریلیز۔۔عامر کو چاہیئں پورے دو ہفتے سنیما اسکرین خالی۔ صرف ان کی فلم ہی لگی رہے۔

مگران کے مدمقابل آگئے ہیں کھلاڑی۔۔جو کھیل رہے ہیں عشق کا کھیل۔اکشے کی فلم کھلاڑی سیون ایٹ سکس کو ریلیز ہونا ہے سات دسمبر کو۔جس کے لئے تین مہینے پہلے سے بکنگ جاری ہے۔اکشے کہتے ہیں صرف عامر خان کی نہیں اجارہ داری۔کھلاڑی کا کھیل وقت پر ہی شروع ہوگا۔عامر خان کی تلاش کی خاطر کھلاڑی سیون ایٹ سکس کی ریلیز میں تاخیر ہرگز نہیں ہوگی۔

اکشے اور عامر کے درمیان فلمی جنگ اس لئے بھی زور پکڑ گئی ہے کہ سال کا سورج غروب ہونے والا ہے۔ان میں سے کون سی فلم کوسال کی آخری سپر ہٹ فلم قرار دیا جائے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔فی الحال تلاش کی ٹکٹس کو کررہے ہیں شائقین تلاش۔