نیویارک : خاتون کو مکا مارنے پر لنزے لوہن گرفتار

Lindsay Lohan

Lindsay Lohan

نیویارک (جیوڈیسک) شاید تنازعات نے امریکی اداکارہ لنزے لوہان کا گھر دیکھ لیا ۔ابھی گھر میں نظر بند رہنے کی خبروں کی بازگشت ختم نہیں ہوئی تھی کہ ایک خاتون کو مکامارنے اور تیز ڈرائیونگ پر امریکی اداکارہ لنزے لوہن کو نیویارک میں گرفتار کرلیا گیا۔

چھبیس سالہ اداکارہ لوہان اور ایک اٹھائیس سالہ خاتون کے درمیان میں ہٹن کے ایک کلب میں رات کے تقریبا چار بجے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں خاتون کے چہرے پر معمولی زخمی آئے۔ لوہان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں عدالت میں الزام کا سامنا کرنا پڑے گا۔