عراق : بغداد میں کار بم دھماکہ،4 افراد ہلاک

iraq blast

iraq blast

عراق : (جیو ڈیسک) بغداد میں کار بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ شہر کے مصروف شاپنگ سینٹر میں کار بم کے ذریعے کیا گیا۔

دھماکے سے نو راہ گیر زخمی ہوئے اور قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔