عراق میں بم دھماکے ،12 افراد ہلاک

bamblast

bamblast

بغداد : (جیو ڈیسک) عراق میں متعدد بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد12 ہوگئی جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد اور شمالی علاقے بم دھماکوں کی لپیٹ میں آئے ،بغداد کے بازار میں کاربم دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے جبکہ تاجی کے علاقے میں دوکار بم دھماکوں میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے، حکام کے مطابق سمارا شہر میں مسلح افراد نے القاعدہ مخالف دو افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔