عراق: نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو شیعہ رہنما ہلاک ہوگئے

Iraq

Iraq

عراق(جیوڈیسک)عراق میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو شیعہ رہنما ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ بغداد کے ضلع الشوروق میں شیعہ امام مسجد شیخ عارف عبدالرزاق اور انکے ایک ساتھی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کے لئے سائیلنسر لگے ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔