علاقائی ترقیاتی کاموں کی بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کو یقینی بنا یا جائے ۔ نشاط محمد ضیاء قادری

کراچی (ارشد محمد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ سے عوام کو سہولیات کی فراہمی اور علاقائی ترقی کو ممکن بنا یا جاسکے گا انہوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ بلدیاتی اداروں سے مالی بحران کا خاتمہ کرکے بلدیاتی نظام کو فعال بنا یا جائے، ماہانہ OZT شیئرز میں کٹوتی سے بلدیاتی اداروں میں جہاں دیگر مالی معاملات میں مشکلات سے دو چار ہیں وہیں صفائی وستھرائی اور ترقیاتی امور کی انجام دہی میں رکاوٹ کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ مقامی حکومتوں کے نئے نظام پر اس کی روح کے مطابق عمل کرتے ہوئے بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا یا جائے اور جاری علاقائی ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی اور تائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کے متعلقہ محکموں کے سربراہان کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن UC-6میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ علاقائی ترقی کے سفر کو جاری رکھ کر عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے امور کی انجام دہی کو مزید بہتر بنا یا جائے انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ٹاؤن کی تمام یونین کونسل میں علاقائی ترقیاتی امور کی بروقت انجام دہی کے ساتھ صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے جاری انتظامات کو مزید تیز کرکے مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کو ممکن بنا یا جائے۔

اس موقع پر ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کے چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ در پیش مالی بحران کے باوجود میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے اپنی تمام تر کاوشیں اور صلاحیتیں کو بروئے کار لاکر عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں گے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے حوالے سے اقدامات کو تیز کریں اوردفاتروں میں بیٹھنے کے بجائے گلیوں اور محلوں کا سروے کرکے علاقائی مسائل کا حل اور عوامی شکایات کے ازالے کو یقینی بنا ئیں چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو یقین دلا یاکہ علاقائی ترقی اور عوام کو بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے اور علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے حق پرست عوامی نمائندوں کے باہمی مشاورت اور عوامی تعاون کے زریعے شاہ فیصل ٹاؤن کو مسائل پاک شہر کا مثالی اور ماڈل ٹائون بنا یا جائے گا اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے عوام سے بھی اپیل کی علاقائی ترقی اور مثالی معاشرے کے قیام کے لئے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹر یشن شاہ فیصل ٹائون سے تعاون کریں ۔