علم کی روشنی پھیلانہ پیشہ پیغمبری ہے،چوہدری حق نواز

بھمبر : علم کی روشنی پھیلانہ پیشہ پیغمبری ہے جو لوگ یہ کام سر انجام دے رہے ہیں وہ معاشرے کے عظیم لوگ ہیں ان خیالات کا اظہار بھمبر کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں نے ریڈ فائونڈیشن سکول چہلہ کی سالانہ نتائج کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر نے شعبہ تعلیم میں ایک اہم مقام حاصل کرلیا ہے جہاں پرائیویٹ سیکٹر نے حکومت کا ہاتھ بٹایا ہے وہاں معاشرے کے اندر معیاری اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے قوموں کی ترقی کا انحصار تعلیم پر منحصر ہے جن قوموں نے علم کے میدان میں ترقی کی ہے آج وہ دنیا کے اوپر حکمرانی کر رہے ہیں تقریب سے چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،پرنسپل ریڈ فائونڈیشن سکول چہلہ چوہدری احسان جمیل ،فیصل اقبال نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کی صدارت ممبر چوہدری محمد زمان نے کی سکول کے بچوں نے نعتیں ،تقرریں اور مختلف ٹیبلو پیش کئے سالانہ نتائج میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں مہمان خصوصی چوہدری حق نواز نے انعامات تقسیم کیے سالانہ نتائج کی تقریب میں بچوں کے والدین اور عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔