لمے شریف عرس بابا ولی شاہ کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے

کھاریاں : لمے شریف عرس بابا ولی شاہ کے موقع پر تھانہ گلیانہ کے انسپکٹر طارق حسین کی سربراہی میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ، پولیس اہلکاروں نے بہترین ڈیوٹیاں سرانجام دیں جس کے باعث عرس بخیر و خوبی سرانجام پایا اور امن و امان کی صورتحال بھی برقرار رہی ، اس موقع پر پولیس افسران شمشیر اور طارق حسین بھی موبائل اپنی گشت کرتے رہے ، بہترین انتظامات پر سجادہ نشین پیر سید صابر ھسین شاہ نے ایس ایچ او اور تمام عملہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔