علی موسی ، مخدوم شہاب کو پی پی قیادت نے پناہ دے رکھی ہے: اے این ایف

 Ali Musa Makhdoom Shahab

Ali Musa Makhdoom Shahab

پاکستان(جیوڈیسک)ایفیڈرین کوٹہ کیس میں ملوث سابق وزیراعظم کے صاحبزادے علی موسی گیلانی اور سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین روپوش ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے دونوں ملزمان کو پناہ دے رکھی ہے۔

اے این ایف ذرائع کا کہنا تھا کہ ایفیڈرین کوٹہ کیس میں علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی ضمانتیں منسوخ ہونے کے بعد دونوں ملزمان کی گرفتاری کیلئے وفاقی دالحکومت اسلام آباد اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں چھاپے مارے گئے تاہم دونوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ اے این ایف ذرائع نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے تمام رابطے منقطع کردیئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے پناہ دے رکھی ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ مخدوم شہاب الدین نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتاری کیلئے رضا مندی ظاہر کی تھی تاہم ابھی تک انہوں نے تفتیشی ٹیم سے رابطہ نہیں کیا۔