اے این ایف کی کارروائی، فلپائنی خاتون سے کوکین برآمد

Cocaine

Cocaine

راولپنڈی (جیوڈیسک) بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف راولپنڈی ایئر پورٹ ٹیم نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک فلپائنی خاتون املیتا اسکیلا ہر ننڈس کو حراست میں لے کر ملزمہ کے قبضے سے 1.8 کلو کوکین برآمد کر لی، کوکین دھات کے بنے ہوئے گلاسوں کی پیکنگ میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی تھی،دوسری کارروائی میں اسلام آباد میں واقع ترنول پھاٹک کے قریب ایک کار کو قبضے میں لے کر گاڑ ی سے 4.8 کلو چرس برآمد کر لی اور 2 سمگلروں منیر احمد اور محمد عدنان کو گرفتار کر لیا

جبکہ منشیات وصول کرنے والے ملزم عجب گل کو بھی حراست میں لے لیا گیا، گرفتار شدہ ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی میں ایک سمگلر نور محمد اور منشیات وصول کرنے والے راولپنڈی کے مقامی ملزم شبیر کو بھی گرفتار کر لیا گیا اور دونوں کے قبضے سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی،اے این ایف نے ملزم الطاف خان کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 1.5 کلو گرام افیون برآمد کر لی۔