عوامی ورکرزپارٹی فیصل آبادکے صدرخالدکسانہ نے پارٹی پالیسیوں کیخلاف پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

لاہور عوامی پارٹی پاکستان ضلع فیصل آباد کے صدرخالد کسانہ نے اپنے تمام ضلعی عہدیداروں اور چار سو کارکنان کے ساتھ سابقہ عوامی پارٹی اور موجودہ عوامی ورکرزپارٹی کو اپنے تمام ساتھیوں سمیت پارٹی کے اندرغیرجمہوری رویے اور غیرسنجیدہ فیصلوں کی وجہ سے مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

خالد کسانہ اگلے چندروز میں کسی معروف پارٹی میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ پریس کلب لاہور میں پرہجوم پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔اس سلسلے میں خالدکسانہ کی بات چیت جاری ہے جبکہ این اے 79سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کریں گے۔

محمد ابتسام الحق (فری لانس جرنلسٹ )
0300-4709102