عوام جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پر پولیس نے جرائم افراد کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

کھاریاں : ( جیو ڈیسک) سرکل کھاریاں کے عوام ڈاکوئوں چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر پولیس نے جرائم افراد کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ، ڈاکو پولیس کیلئے چھلاوہ بن گئے ، تفصیلات کے مطابق تحصیل کھاریاں میں چوریاں ، ڈکیتیاں ، قتل و غارت ، منشیات فروشی ، اغواء اور لڑائی جھگڑے کی ورداتیں عروج پر عوام پریشان اور عدم تحفظ کا شکار ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ سے علاقہ میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی پولیس اور سیاسی نمائندوں کی پر اسرار خاموشی عوام کیلئے سوالیہ نشان بن گئی ، گزشتہ ماہ کے آخر میں شروع ہونے والا ڈکیتیوں ، چوریوں اور قتلوں کا سلسلہ ابھی تک رکنے کا نام نہیں لے رہا ، جبکہ اس سلسلے میں پولیس سمیت تمام جماعتوں کے سیاستدانوں میں خاموشی پر اتفاق ہے جو کہ کھاریاں سیاسی لیڈروں اور پولیس کیلئے باعث ندامت ہے ، گزشتہ ماہ کھاریاں تجارتی مرکز جی ٹی روڈ پر ڈاکوئوں نیدن دیہاڑے HMگارمنٹس کو لوٹ لیا 22فروری مرالہ گجراں میں ڈاکوئوں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر طارق شاہ کو قتل کر دیا ، 24فروری کو چک پرانا میں بی کام کے طالب علم علم فرحت زمان کو اغواء کر لیا گیا ، محمدی کالونی کھاریاں میں ڈاکوئوں نے کامران سرور کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ گیا،جبکہ موضع دلو میں مسلح ڈاکوئوں نے ٹھیکیدار ظفر اقبال کے گھر میں داخل ہو کر لکھوں روپے اور 15تولے زیورات لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، 26فروری کو لالہ موسیٰ کے معروف کاروباری شخصیت حاجی پرویز کو ٹھیکریاں یوٹیلٹی سٹور جی ٹی روڈ میں دن دیہاڑے مسلح ڈاکوئوں نے انہیں قتل کر کے 2لاکھ روپے نقدی لے گئے ، اور کھاریاں بار کی ممبر آصفہ شہزادی ایڈووکیٹ کی والدہ کو دن دیہاڑے جی ٹی روڈ کھاریاں پر لوٹ لیا گیا ، تحصیل کھاریاں کے عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ کھاریاں میں جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جائے اور ان کے خلاف فوری قانونی کاروائی کا حکم بھی دیا جائے ۔