عوام نے منتخب کیا تو سوچی کو صدر تسلیم کرلوں گا: تھین سین

 Thein Sein

Thein Sein

برما(جیوڈیسک)برما کے صدر تھین سین نے کہا ہے کہ اگر عوام نے آنگ سان سوچی کو منتخب کر لیا تو وہ انہیں بطور صدر تسلیم کر لیں گے۔

برطانوی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے اصرار کیا کہ لوگ سنہ دو ہزار پندرہ میں ہونے والے عام انتخابات میں جس کسی کو بھی ووٹ دیں، وہ ان کی رائے کا احترام کریں گے۔انہوں نے ملک کے اصلاحاتی پروگرام کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور سوچی مل کر کام کر رہے ہیں۔ تھین سین کئی عشروں تک برما کی سابق فوجی حکومت کا حصہ رہے ہیں لیکن انہوں نے سویلین حکومت کی طرف پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے اور آنگ سان سوچی کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم مل کر کام کر رہے ہیں۔ تاہم فوج، جس کے پاس اب بھی پارلیمان میں کئی نشستیں ہیں، ملک کی سیاست میں بدستور کردار ادا کرتی رہے گی۔