سپین : پولیس نے پھول پیش کرنے والوں پر ڈنڈے برسا دئیے

protest

protest

سپین(جیوڈیسک)سپین کی پولیس نے پھول پیش کرنے والے مظاہرین پر بھی ڈنڈے برسا دئیے۔حکومت کی مالیاتی پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے پارلیمنٹ کے سامنے پولیس اہلکاروں کو پھول پیش کئے لیکن پولیس اہلکاروں نے ان پر لاٹھی چارج شروع کر دیا جس پرمظاہرین نے بھی پولیس پر کچرا اور خالی بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں۔ سپین میں بے روزگاری بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔تنخواہوں میں کٹوتیوں کے بعد حکومت کی جانب سے تعلیم اور صحت کے لئے مراعات میں کمی غریب طبقے پر بم بن کر گر رہی ہے۔