غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 45 کروڑ ڈالر بیرون ملک بھیج دئیے

dollar

dollar

رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے منافع اور ڈویڈنڈ کی مد میں پینتالیس کروڑ ڈالر بیرون ملک ارسال کئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے نومبر دو ہزار گیارہ تک غیرملکی سرمایہ کاروں کے منافع میں چھپن فیصد اضافہ ہوا اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع اور ڈویڈنڈ کی مد میں پینتالیس کروڑ ڈالراپنے وطن ارسال کئے۔
گزشتہ سال اس عرصے میں اٹھائیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر ترسیل کئے گئے تھے۔ سب سے زیادہ آٹھ کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا منافع توانائی کے شعبے کی جانب سے ارسال کیا گیا۔
دوسرے نمبر پر ٹرانسپورٹ کا شعبہ رہا جس نے چھ کروڑ بہتر لاکھ ڈالر منافع بیرون ملک ارسال کیا۔ جس کی وجہ سے اس دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے بیالیس فیصد اور فارن پورٹ فولیو انویسٹمنٹ سے ایک سو نو فیصد آوٹ فلو ریکارڈ کیا گیا۔