فرار کیس میں انجم عقیل سمیت17 افراد پر فرد جرم عائد

anjum aqeel

anjum aqeel

راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پولیس حراست سے فرار کیس میں نواز لیگ کے ایم پی اے سمیت سترہ افراد پر فرد جرم عائد کردی ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔  انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہد رفیق نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ اس موقع پر عدالت میں نوازلیگ کے ایم پی اے انجم عقیل سمیت سترہ ملزمان بھی موجود تھے ۔ تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے سماعت گیارہ اکتوبرتک ملتوی کرتیہوئے استغاثہ سے شہادتیں طلب کر لی ہیں۔