فرد جرم کے بعد وزیراعظم کا اتحادیوں کے ساتھ اجلاس

meeting

meeting

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں وزیر اعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس ہوا جس میں چوہدری شجاعت، اسفندیار ولی، ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار، فاٹا کے پارلیمانی گروپ کے لیڈر منیر خان اورکزئی، وزیر داخلہ رحمان ملک اور کئی دیگر وزرا نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی اور یہ طے پایا کہ ملک میں سیاسی اور جمہوری عمل کو قائم دائم رکھنے کے لئے مل جل کر کام جاری رکھا جائے گا یہ عہد کیا گیا کہ ملک میں جمہوری عمل کی بقا اور مضبوطی کے لئے اتحاد کام کرتا رہے گا۔

حلیف جماعتوں نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔