ڈیرہ مراد جمالی میں دھماکا دو افراد جاں بحق، پندرہ زخمی

dera murad jamali

dera murad jamali

ڈیرہ مراد جمالی میں بکرا منڈی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علاقے میں گشت کرنے والی پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا جس سے دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ موبائل میں پولیس اہلکار اور قریب موجود لوگ زخمی ہو گئے جن میں ایڈیشنل ایس ایچ او بھی شامل ہیں زخمیوں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجود ہیں۔