فلاح و بہبود چنار فری ڈئیلاسز سنٹر بھمبر کی چوتھی سالگرہ کی تقریب 26نومبر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر میں منعقد ہو گی

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر دوست انجمن فلاح و بہبود چنار فری ڈئیلاسز سنٹر بھمبر کی چوتھی سالگرہ کی تقریب 26نومبر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر میں منعقد ہو گی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف ہونگے تفصیلات کیمطابق کشمیر دوست انجمن فلاح وبہبود کے زیر انتظام چنار فری ڈائیلاسز سنٹر میں اضافی ہال کے افتتاح اور ادارہ کے چار سال مکمل ہونے پر ایک تقریب 26نومبر بروز سوموار صبح 9بجے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر میں منعقد ہو گی تقریب کی صدارت معروف برطانوی بزنس مین حاجی چوہدری محمد یونس آف کالچھ کرینگے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر ہاؤسنگ و فیزیکل پلاننگ چوہدری پرویز اشرف ہو نگے ۔