غریب اور حق دار نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے میدان عمل میں نکلا ہوں ، چوہدری ناصر منظور

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) غریب اور حق دار نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے میدان عمل میں نکلا ہوں جب تک نوجوانوں کو انکا حق نہیں دلا دیتا چین سے نہیں بیٹھوں گا ان خیالات کااظہار سلطان یوتھ فورس نے مرکزی راہنما چوہدری ناصر منظور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ سلطان یوتھ فورس کے پلیٹ فارم سے بھمبر کے نوجوانوں کے جو حقوق غصب کیے گئے ہیں اور ان کیساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے اس کا حساب لیا جائے گا اور ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے سلطان یوتھ فورس نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی سرتوڑ کوشش جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہاکہ سلطان یوتھ فورس آئندہ ہونے والے الیکشن میں اور زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے ۔