فلسطین کی مکمل رکنیت کیلئے درخواست

Mahmoud Abbas

Mahmoud Abbas

فلسطین کے صدر محمود عباس اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ فلسطین کو بطور آزاد ریاست رکنیت دینے کی درخواست کریں گے۔ محمود عباس پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ وہ ہر صورت میں فلسطینی ریاست کو مکمل رکنیت دینے کیلئے درخواست دیں گے ۔
دوسری جانب امریکہ نے کہا ہے کہ وہ فلسطین کی اس درخواست کو ویٹو کردے گا۔ فلسطین کے مذاکراتکار صاب ارکات نے کہا ہے کہ فلسطین اپنی مقف پر قائم ہے اور رکنیت کیلئے درخواست لازمی دی جائے گی۔ صدر محمود عباس تئیس ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صدر محمود عباس کو یکطرفہ اقدامات کے بجائے امن مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔