امریکہ:پینشن مراعات میں کمی کی تجویز، فوجیوں میں مایوسی

us army

us army

امریکہ کی طرف سے مالی مشکلات پر قابو پانے کیلئے فوجیوں کی پینشن مراعات میں کمی کی تجویز نے فوجیوں میں مایوسی پھیلادی ہے۔امریکہ میں حکومتی اخراجات میں کمی کی کوششوں کے ضمن میں ملٹری ریٹائرمنٹ پروگرام میں تبدیلی کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد افغانستان میں تعینات فوجیوں میں بد دلی پھیل گئی ہے۔
تجویز کی منظوری کی صورت میں بیس سال ملازمت پوری کرنے والوں کو پینشن نہیں دی جائے گی بلکہ یہ سہولت ساٹھ یا پینسٹھ برس کی عمر کو پہنچنے کے بعد دی جائے گی۔ حکومت اس اقدام کے ذریعے ڈھائی ارب ڈالر بچانا چاہتی ہے۔ یہ تجویز آنے کے بعد فوجیوں میں بد دلی پائی جاتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ان کیلئے فوج میں رہنے کیلئے کوئی ترغیب نہیں رہے گی۔ مبصرین کے مطابق اس طرح نئے فوجیوں کی بھرتی میں بھی مشکلات کا سامنا ہوگا۔