فلم ڈرٹی پکچر کی ڈی وی ڈی ریلیز

vidya balan

vidya balan

ایکتا کپور نے کرلی پیسہ کمانے کی تیاری، ممبئی میں فلم ڈرٹی پکچر کی ڈی وی ڈی جاری۔ بالی ووڈ پروڈیوسر ایکتا کپور کی فلم ڈرٹی پکچر کی ڈی وی ڈی ریلیز کرنے کی تقریب ممبئی میں منعقدہوئی۔ فلم کی ہیروئن ودیا بالن نے ڈی وی ڈی کی رونمائی کی۔
اس موقع پر اداکار تشار کپور بھی موجود تھے۔ فلم ڈرٹی پکچر گذشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہوئی تھی۔ کم سرمائے سے بننے والی یہ فلم اب تک تئیس اعشاریہ چار ملین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ جاندار اداکاری پر ودیا بالن نے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل کیا۔