فلپائن میں شدید بارشوں کے بعد سمندری طوفان کی تباہ کاریاں

Philipines

Philipines

فلپائن (جیوڈیسک)منیلا فلپائن میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے دارالحکومت اور کئی قریبی صوبوں میں ڈیرا ڈال دیا ہے،، ہزاروں افراد گھر بار چھوڑکر پناہ گاہوں میں جا بسے ہیں۔ فلپائن میں مون سون بارشوں نے تو تباہی مچائی ہی تھی کہ سمندری طوفانHaikui بھی پہنچ گیا، جنوب مشرقی چین میں بھی Haikui سمندری طوفان سے خوب بارشیں ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز بھی سیلاب سے تین بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ دو لاکھ 42 ہزار افراد پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں ، دریاوں میں طغیانی ہے ، ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو محفوظ جگہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔