فیصل آباد: ججر ہڑتال کا چھٹا روز، عملے کی بھی کام چھوڑنے کی دھمکی

Judges strike

Judges strike

فیصل آباد: (جیو ڈیسک) وکیل کی جانب سے جج کو جوتا مارنے کا معاملہ سنگین ہو گیا ججز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عدالتی عملے نے بھی کل سے کام نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

ذرائع کے مطابق ججز اور وکلاء کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات آج بھی بے نتیجہ رہے۔ وکلاء کا مؤقف تھا کہ انکوائری کروا لی جائے اور اگر وکیل چوہدری مسعود کے خلاف جج کو جوتا مارنا ثابت ہو جائے تو مقدمہ درج کیا جائے۔ وکلاء کے مطابق پنجاب بار کونسل نے وکیل کا لائسنس بھی معطل کر دیا ہے اور اب معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد ہے جس کی انکوائری رپورٹ کا انتظار کیا جائے۔ دوسری جانب ججز نے وکلاء کے ان اقدامات کو ماننے سے انکار کیا ہے اور آج چھٹے دن بھی عدالتوں میں کام نہیں کیا۔ فیصل آباد کی تمام سیشن، سول اور خصوصی عدالتوں میں کام بند ہونے سے ہزاروں سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔