فیصل آباد: جڑانوالہ روڈ پر فائرنگ،9 زخمی

faisalabad

faisalabad

فیصل آباد : (جیو ڈیسک) جڑانوالہ روڈ پر واقع ٹول پلازہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نو افراد زخمی ہو گئے جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن رکھی تھی۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب رات گئے جڑانوالہ ٹول پلازہ پر ٹیکس کی ادائیگی پر عملے اور نامعلوم افراد میں تکرار ہو گئی۔ مسلح افراد نے عملے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 9افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں عملے کے سات ارکان اور دو راہ گیر شامل ہیں جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔