فیصل آباد : دو گروپوں میں تصادم، باپ بیٹا قتل

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے سے باپ بیٹا قتل ہو گئے۔ فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر محلہ سیف آباد میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد نے ایک گھر پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونیوالے دستگیر اور اسکا بیٹا بلال تھے، جبکہ ان کے دو ساتھی موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہوگئے،اہلخانہ کا الزام ہے کہ ہلاک ہونیوالے افراد ڈکیتی کی نیت سے آئے تھے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان کی موٹرسائیکلیں قبضہ میں لے لیں، اہل علاقہ کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی کا نہیں ہے، بلکہ فریقین کے درمیان لین دین کا جھگڑا ہوا ہے، تاہم پولیس ڈکیتی کے پہلوں کو مدنظر رکھ کر تفتیش کر رہی ہے۔