قاہرہ: نئے وزیراعظم کا تقرر مسترد، مظاہرین کا احتجاج جاری

egypt protest

egypt protest

مصر میں مظاہرین نے نئے وزیراعظم کمال الغنزوری کی تقرری کو مسترد کرتے ہوئے اجتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ آج ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں احتجاج کرنے والے افراد نے نئے وزیر اعظم کی تقرری کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ کمال الغنزوری حسنی مبارک کے دور میں وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ انہیں اقتدار میں ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ نماز جمعہ کے بعد فوجی حکومت کے استعفے کیلئے ریلی نکالی جائے گی۔ فوجی کونسل کے اعلان کے بعد تحریر اسکوائر سے ٹینک ہٹا لیے گئے ہیں۔ اور فوجی کونسل کے سربراہ نے مظاہرین کی ہلاکتوں پر معافی بھی مانگی ہے۔