فرانس: جوہری فضلہ، ٹرین روک دی گئی

antinuclear

antinuclear

جوہری فضلے کو جرمنی لے جانے والی ٹرین کو فرانس کے شہر میں روک دیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے جرمنی میں مظاہرین کے خلاف کارروائی کی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانسیسی حکام نے جوہری فضلہ جرمنی لیجانے والی ٹرین کو جرمن سرحد کے نزدیک روک دیا ہے۔ تاکہ تابکار مواد کی جرمنی آمد پر ہونے والے ممکنہ مظاہروں سے نبٹنے کی حکمتِ عملی وضع کی جا سکے۔
ٹرین پر لدے جوہری فضلے کی منزل جرمنی کا شمال مشرقی شہر گورلیبین ہے جہاں اسے محفوظ کیا جانا تھا۔ اس سے قبل ٹرین کے راستے میں پڑنے والے فرانسیسی شہر ویلوگنیز میں جوہری فضلے کی منتقلی کے خلاف سینکڑوں افراد کے احتجاج کے باعث بدھ کو نورمنڈی کے علاقے میں واقع جوہری مرکز سے ٹرین کی روانگی میں تاخیر کردی گئی تھی۔ ویلوگنیز میں سینکڑوں مظاہرین نے ریل کی پٹری پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔
ادھر جرمنی میں حکام نے ٹرین کو روکنے کیلئے لگائے جانے والے کیمپ میں مظاہرین کے کارروائی کی۔ اور انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔