قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی

NA

NA

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال دو ہزار بارہ تیرہ کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں مختلف وزارتوں، محکموں اور ڈویثنز کے لیے بیس کھرب اٹھہتر ارب پچانوے کروڑ چوبیس لاکھ سے زائد مطالبات زر کی منظوری دی گئی ہے۔

اضافی اخراجات کی مد میں چھ کھرب بارہ ارب ایک کروڑ سے زائد کے مطالبات زر کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن نے مطالبات زر پر کٹوتی کی کوئی تحریک جمع نہیں کرائی۔ بجٹ کی عمل کی منظوری کے دوران ن لیگ کے ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر شدید نعرے بازی کی۔ اجلاس بل کی منظوری کے بعد غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا۔