قومی ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگی، سلیکٹرز

Saleem Jaffar

Saleem Jaffar

لاہور: (جیو ڈیسک) قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گی۔

سلیکشن کمیٹی کے اراکین ان دنوں ٹرائلز کیلئے ملک بھر سے بلائے جانے والے 78 کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹرائلز میچز قذافی اسٹیڈم لاہور میں جاری ہیں۔ قومی سلیکٹر سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں فاسٹ بالرز اچھے نظر آئے اور دوسرے مرحلے میں بیٹسمین۔ ایک متوازن ٹیم بنانے میں کامیاب ہوں گے ۔