لالہ موسیٰ:ایک کروڑ تاوان کے لئے دو روزقبل اغواء ہونے والامحلہ قلعی گراں کا رہائشی سات سالہ سکندر مرز ا کو لالہ موسیٰ سٹی پولیس نے ڈرامائی انداز میں لاہور سے بازیاب کروا لیا

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)ایک کروڑ تاوان کے لئے دو روز قبل اغواء ہونے والامحلہ قلعی گراں کا رہائشی سات سالہ سکندر مرز ا کو لالہ موسیٰ سٹی پولیس نے ڈرامائی انداز میں لاہور سے بازیاب کروا لیا۔ڈی پی او گجرات راجہ بشارت،ڈی ایس پی ضیاء جعفری ،ایس ایچ او سٹی ریاض کدھر اور دیگر عملے نے لاہور ہوٹل میں چھاپہ مار کر شیخ اختر صدیقی محلہ قلعی گراں اقصیٰ بی بی محلہ پرانا لالہ موسیٰ اور دو نامعلوم افراد جن کا تعلق کسی دوسرے شہر سے ہے گرفتار کر لیا یاد رہے کہ سکندر کے اغواء میں گھریلو ملازمہ کرن بھی شامل ہے۔

دو دن سے اغواء ہونے والے بچے کی وجہ سے پورا شہر سوگوار تھا بازیابی کی خبر کے بعد شہر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،اہلیان لالہ موسیٰ سکندر کی بخریت بازیابی کے بعد آر پی او امین وینس ،ڈی پی او گجرات راجہ بشارت، ڈی ایس پی سرکل ضیاء جعفری،ایس ایچ او سٹی ریاض کدھر و دیگر عملہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے یاد رہے کہ بچے کی فوری بازیابی کیلئے اعلیٰ سطحی افراد کے علاوہ نارویجن ایمبیسی بھی معاملہ کو مونیٹر کر رہی تھی۔