لالہ موسی کی خبریں (جی پی آئی) 13-01-2013

کھاریاں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ نوازش علی شیخ

لالہ موسیٰ (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کھاریاں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سالانہ انتخابات کے موقع پر احسن بھون ایڈووکیٹ کی بے جا مداخلت اور ناانصافی پر مبنی جاری کردہ بوگس اور جعلی سپلیمنٹری ووٹر لسٹ کی وجہ سے کھاریاں بار میں شر انگیزی کی جاتی رہی ہے ، جو کہ گزشتہ دن بھی الیکشن شروع ہوتے ہی جعلی اور بوگس سپلیمنٹری لسٹ کا آرڈر جاری کیا گیا جس میں چالیس ووٹوں کے اندراج اور پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں سے 14ممبران کے اخراج کا حکم دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے مشہور بھتہ کیس،عبید ولد نعیم کو گرفتار کر لیا گیا
لالہ موسیٰ (جی پی آئی) تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے مشہور بھتہ کیس ڈاکٹر ندیم احمد خان کے مقدمہ میں پکی گلی کے رہائشی عبید ولد نعیم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کا بھائی صہیب موقع سے فرار ہو گیا ہے پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تعزیتی ریفرنس کل 15جنوری بروز منگل رات 7:30بجے ویلکم میرج ہال جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ میں منعقد ہو گا
لالہ موسیٰ (جی پی آئی) جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد اور پروفیسر عبدالغفور احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کل 15جنوری بروز منگل رات 7:30بجے ویلکم میرج ہال جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ میں منعقد ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہ کوئٹہ کے خلاف شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ یوتھ کے زیر اہتمام جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا
لالہ موسیٰ (جی پی آئی) سانحہ کوئٹہ کے خلاف شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ یوتھ کے زیر اہتمام جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا ، جس میں مرد ، خواتین ، بچوں ، بزرگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، احتجاجی دھرنا 4گھنٹے تک جاری رہا ، اس موقع پر ڈی سی او نوازش علی اور ڈی پی او راجہ بشارت محمود نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے احتجاجی مظاہرے میں سید نور الحسن شاہ ، مولانا سید حسنین کاظمی ، زبیر انور ایڈووکیٹ ، سید راشد علی عباس ، سید مخدوم حسین شاہ ، عنصر جاوید باجوہ ، نثار احمد باجوہ ، سید کاظم نقوی ، سید علی رضااور راہنما موجود تھے۔