لاہور : ”تحفظ ناموس رسالتۖ سیمینار” ّ(آج) نورمحل شادی ہال بنک سٹاپ لاہورمیں ہوگا۔

لاہور (محمد ابتسام الحق) منہاج القرآن علماء کونسل نشترٹائون لاہور کے زیراہتمام 69ویں ماہانہ درس عرفان القرآن کے موقع پر ”تحفظ ناموس رسالت سیمینار”بمقام نورمحل شادی ہال بنک سٹاپ فیروز پور روڈ لاہورمیں (آج) مورخہ 7 اکتوبر بروز اتوار صبح ٹھیک 9 بجے سے 11 بجے تک منعقد ہوگا۔

جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مرکزی ناظم اعلیٰ انٹرنیشنل ہونگے، جبکہ خصوصی خطاب سیدفرحت حسین شاہ (مرکزی) ناظم منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان فرمائینگے۔مفتی محمد سعید ادری صدر نعمین ایسوسی ایشن ، علامہ محمد سلیم اعوان سمیت معروف علماء کرام اور مذہبی راہنماء اور قائدین شرکت فرمائینگے۔