لاہور: سی این جی کی بندش 4 روز کر دی گئی، شہری سڑکوں پر

CNG Station

CNG Station

لاہور(جیوڈیسک) سی این جی کی بندش میں ایک روز مزید اضافے کے خلاف شہریوں نے احتجاجا جیل روڈ بلاک کردی۔

گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت تین روز بعد آج صبح چھ بجے سی این جی اسٹیشنز کو کھلنا تھے لیکن سوئی نادرن حکام نے بندش میں مزید ایک روز کا اضافہ کر دیا جس پر گیس بھروانے کیلیے رات بھر سیسی این جی اسٹیشن کے باہر انتظار کرنے والے رکشا ڈرائیوروں اور شہریوں نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے جیل روڈ پر ٹریفک بند کر کے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی تین روزہ بندش سے نظام زندگی مفلوج ہے ۔مزید ایک روز اضافے سے ان کے گھر کے چولہے بند ہوجائیں گے۔ پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔