لاہور : پولیس کا شوکت بسرا کو گرفتار کرنے سے انکار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے پر گرفتاری دینے آئی جی آفس پہنچ گئے. پولیس حکام نے گرفتار کرنے سے انکار کر دیا۔اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی قیادت میں شوکت بسرا کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی حکومت اوروزیراعلی پنجاب کے خلاف نعرے بازی کرتے آئی جی آفس پہنچے۔آئی جی آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں راجہ ریاض اور شوکت بسرا نے کہا کہ پنجاب حکومت انتقامی کارراوئی کر رہی ہے اور جعلی مقدمات بنائے جا رہے ہیں ۔

ن لیگ 80 اور 90 کی دہائی کی سیاست پر اتر آئی ہے اور پنجاب میں سب کچھ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے ایما پر ہو رہا ہے ۔ شوکت بسرا آئی جی آفس پہنچے تو ایس ایس پی سہیل سکھیرا نے انہیں بتایا کہ آئی جی پنجاب دفتر میں نہیں ہیں ۔ایس ایس پی نے شوکت بسرا کو گرفتار کرنے سے انکار کر دیا ۔شوکت بسرا نے کہا کہ پولیس نے انہیں گرفتار نہ کر کے ثابت کر دیا کی مقدمہ جعلی ہے ۔